السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک انسان کے دوسرے کو خون کا عطیہ دینے کے بارےمیں کیا حکم ہے ،نیز غیر مسلم اگر مسلمان کوخون کا عطیہ دے تواسکے بارے میں کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسلمان کو خون دینا جائز ہے ،خون دینے والا خواہ مسلمان ہویا کافر ،کافر خواہ کتابی ہو یابت پرست بشرطیکہ خون دینے والے کو کوئی نقصان نہ ہو اور لینے والےکو اس کی شدید ضرورت ہو۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب