سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(570) مرد کی خوبصورتی کے لیے عمل جراحی

  • 10944
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1194

سوال

(570) مرد کی خوبصورتی کے لیے عمل جراحی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں اٹھارہ سال کی عمر کا ایک نوجوان ہوں ، چار سال پہلے میرے پستان بڑھنا شروع ہوگئے اور ساتھ کچھ درد بھی ہوتا تھا  ۔ کچھ مدت بعد الحمدللہ درد تو ختم ہوگیا لیکن پستان بدستور ہوئے ہیں حتی کہ کپڑوں کےنیچے سے بھی نمایاں طور پر نظر آتے ہیں میں نےاس کے بارہ میں جب سپیشلسٹ سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ آپریشن کرکے پستانوں کے اس ابھار کو آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کا آپریشن جائز ہے ۔ یادرہے پستانوں نے اس ابھار کی وجہ سے مجھے دوسروں کے سامنے بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے لیے پستانوں کے اس ابھار کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کرانا جائز ہے بشرطیکہ ظن غالب یہ کہ یہ آپریشن کامیاب رہے گا اور اس سے کوئی ایسا نقصان نہیں ہوگا جو اس کے فائدہ سےزیادہ یا اس کے برابر ہو ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص433

محدث فتویٰ

تبصرے