السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آنے والے شخص کے احترام میں کھڑے ہونے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آنے والے شخص کے احترام میں کھڑے ہونا جائز ہے، بشرطیکہ یہ شخص اکرام و احترام کا مستحق ہو اور اگر مستحق نہ ہو تو پھر اس کے لیے کھڑے ہونا جائز نہیں ہے۔ اگر ہم نے اسے جائز قراردیا تو اس کے نہ معنی نہیں کہ کھڑا ہونا یا نہ ہونا برابر ہیں، کھڑا نہ ہونا زیادہ بہتر ہے۔ اور لوگوں کو کھڑے نہ ہونے کی عادت ڈالنا ہی اولی اور افضل ہے کیونکہ نبیﷺ کے عہد میں یہی طریقہ معروف تھا۔ نبی اکرمﷺ جب صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس تشریف لاتے تو وہ کھڑے نہیں ہوتے تھے) کیونکہ وہ جانتے تھے کہ آپ اسے ناپسند فرماتے ہیں، لیکن وفد ثقیف جب آیا تو نبی کریمﷺ نے کھڑے ہو کر اس کا استقبال فرمایاتھا۔ یہ اس با ت کی دلیل ہے موقع و محل کی مناسبت سے کھڑے ہونے میں کوئی حرج نہیں اور اگڑ یہ بلا سبب ہو تو پھر افضل یہ ہے کہ اسے تر ک کردیا جائے۔ اگر لوگ کھڑا نہ ہونے کی عادت بنالیں تو یہ افضل ہے، لیکن اب جب کہ لوگوں نے کھڑے ہونے کی عادت بنالی ہے اور آنے والے کے لیے لوگ کھڑے نہ ہوں حالانکہ وہ اس بات کا مستحق بھی ہے تو اس کے دل میں یہ خیال آسکتا ہو کہ لوگوں نے اس کے احترام میں کمی کی ہے، تو پھر کھڑے ہونے میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب