السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا رسول اللہﷺ پر صلوۃ و سلام کے لیے ’’ص‘‘ یا ’’صلعم ‘‘ کے حروف لکھنے میں کوئی حرج ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
متاخرین کی کتابوں میں اس رمز کے بکثرت استعمال کے باوجود یہ غلط ہے کیونکہ صحیح بات یہ ہے کہ آپکی ذات گرامی پر صلوۃ و سلام کے لیے صلی اللہ علیہ وسلم کے حروف مکمل لکھے جائیں تاکہ قاری اسے پڑھ لے اور اس طرح لکھنے والے کو بھی اسکا اجرو ثواب ملے گا بخلاف اشارہ و رمز کہ اس صورت میں قاری صلوۃ و سلام کو ترک کردیتا ہے یا وہ اسے رمز کی ہی صورت میں پڑھتا ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب