السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی کنواری لڑکی اپنے چھ ماہ کے بھتیجے یا بھانجھے کے منہ میں اپنے پستان کا نپل ڈال دے اور بچہ چوسنی کی طر ح نپل کو چوس لے تو کیا لڑکی گناہ گار ہو گی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر شہوت کی غرض کے علاوہ صرف بچے کو چپ کروانے کے لئے ایسا کیا ہے تو بظاہر اس میں کوئی گناہ نہیں ہے ،لیکن یہ طرز عمل کنواری لڑکیوں کی شرم و حیا اور عفت وعصمت کے تقاضوں کے منافی ہے ،لہذا آئندہ اس عمل سے پرہیز کیا جائے ،کیونکہ اس عمل میں بھی لذت حاصل ہوتی ہے اورشہوت یا لذت کے حصول کے لئے ایسا کرنا تو بالکل ناجائز اور حرام ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |