سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مشرک کے ساتھ خریدوفروخت کرنا

  • 109
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2998

سوال

مشرک کے ساتھ خریدوفروخت کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک ایسا شخص جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرے یا آدمی یہ بات جانتا ہو کہ اس کا عقیدہ شرکیہ ہے تو کیا اس سے کوئی چیز خریدی جا سکتی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں خریدی جاسکتی ہے ۔کفارومشرکین کے ساتھ بیع وشراء کرنا حرام نہیں ہے بلکہ جائز ومباح  امرہے۔

اسکی واضح ترین دلیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے اپنی درع ایک یہودی کے ہاں گروی رکھ کر اپنے اہل بیت کے لیے کچھ راشن اس سے خریدا تھا۔یہ روایت صحیح بخاری سمیت متعدد کتب حدیث میں موجود ہے

دیکھیے صحیح بخاری ۲۰۶۹ ,جامع ترمذی ۱۲۱۵ ,نسائی ۴۶۱۰ , ابن ماجہ ۲۴۳۷

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے