سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(530) عورتوں کی تصویروں والے مجلات پہ پابندی لگانا واجب ہے۔

  • 10899
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1112

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بازار میں فروخت کیے جانے والے ان مجلات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟جن پہ عورتوں کی بنائو سنگار کے ساتھ اور بہت فتنہ انگیز انداز میں تصویریں چھپی ہوتی ہیں کیا اس مجلات کو بیچنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان تمام جرائد و مجلات پہ پا بندی لگانا واجب ہے جن میں عوتوں کی تصویریں ہوں کیونکہ یہ فتنہ ہے، حکومت نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے، و الحمد للہ ذلک:اسی طرح وزیر اطلاعات کی طرف سے بھی ان مجلات پہ پابندی  کا حکم صادر ہو چکا ہے لہذا سب پر واجب ہے کہ وہ تعاون کریں تاکہ مسلمانوں کو ایسے مجلات اور صحافت سے بچایا جا سکے جو گھٹیا باتیں اور فحش تصویریں پھیلارہی ہیں خواہ ان کا تعلق اندرون ملک سے ہویا بیرون ملک سے کیونکہ یہ ایک ایسی برائی ہے جسے متعلقہ ذمہ دار لوگوں کی وساطت سے مٹادینا واجب ہے۔وزارت اطلاعات اور دینی امور کو بھی چاہیے کہ وہ اس کے خاتمہ کی لیے اقدام کریں۔ اللہ تعالی انہیں ہر اس کام کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس میں بندوں اور شہروں کی بھلائی ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص405

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ