سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(529) ٹیلی ویژن دیکھنےوالا آلہ

  • 10898
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1137

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن جبرین حفظہ اللہ ،۔۔۔ اس دور میں ایسا آلہ ایجاد ہو گیا ہے۔جس سے انسان دنیا بھر کے ٹیلی وژن سٹیشنوں کے پروگرام اپنے ٹیلی وژن سیٹ پہ دیکھ سکتا ہے۔اور یہ بات آپ سے مخفی نہیں ہے کہ یہ ٹی۔وی سٹیشن اللہ کے دین کے خلاف جنگ کرتے ہوئے کس قدر زہریلے پروگرام نشر کر رہے ہیں کیونکہ ان ٹی۔وی۔ سٹیشنوں پہ کام کرنے والے دشمنان اسلام ہیں۔یہ آلہ لوگوں میں ڈش کے نام سے موسوم ہے۔سوال یہ ہے کہ اس کی خرید وفروخت یا اسکی تشہیرکے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟فتوی عطا فرمائیں اور مسلمانوں کو اپنی نصیحت سے بھی نوازے،جزاکم اللہ خیرا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس آلہ کے زریعے اگر کافر حکومتوں مثلا یہود و نصاری اور رافضہ کی نشریات کو دیکھا جائے،اس کے زریعے سے فتنہ و فساد ،تشکیک اور حرام کی طرف میلان ہونا،زنا چوری ،ڈکیتی،رہزنی ومسکرات و منشیات کے حصول جیسے جرائم کی طرف رجحان ہو،اسلامی عقائد کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوں اور ایسے شکوک و شبہات کو نشر کیا جائے جو ایک مسلمان کو اس کے دین کے بارے میں حیرت میں مبتلا کردیں اور پھر اس کے استعمال کے زریعے سے کافروں کے دین کی تعظیم،اور ان کے افعال اور کارناموں کی ستائش کی جاتی ہے اور اس طرح کے بہت سے دیگر مفاسد لازم  آتے ہیں تو پھر بلاشبہ اسکی خرید وفروخت،تشہیر،درآمد اور اسکا استعمال حرام ہے کیونکہ یہ گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد ہے، اور اس کا استعمال فتنہ و فساد کی باتوں کا باعث بنتا ہے،ہم ہر مسلمان سے یہ درخواست کریں گے کہ وہ شرور اور ان اسباب سے دور رہ کر اپنے آپ کو بچا لیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص400

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ