السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فحش مجلات اور ویڈیو کی کیسٹوں کو اس لیے دیکھنا جائز ہے کہ ان کی خرابی وبرائی کو طشت ازبام کر کے ان سے بچایا جاسکے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں یہ واجب ہے کہ فحش اور مخرب اخلاق کیسٹوں اور فلموں پر نظر رکھی جائے بلکہ تمام نقصان دہ چیزوں پر نظر رکھی جائے خواہ ان کا تعلق ٹیلی وژن 'مجلات 'ریڈیو 'صحافت اور ویڈیو وغیرہ میں سے کسی سے بھی ہو۔واجب ہے کہ کوئی ایسا شخص ہو جو ان چیزوں کی نگرانی کرے تاکہ شرکو روکا اور خیر کو پھیلایا جاسکے خواہ ایسا شخص اجرت پر ہی کیوں نہ رکھنا پڑے۔اس کی اجرت بھی حلال ہوگی بشرطیکہ مقصود یہ ہوکہ خیر کو معلوم کرکے اس کی اجازت دی جائے۔ جو شخص دنیوی معاوضہ لے کر یہ کام کرے تو دنیوی معاوضۃ کے ساتھ ساتھ اسےاخروی اجر وثواب بھی ملے گا۔یہ بات ان عامۃ الناس کے لیے بھی ہے'جوان چیزوں کو اس لیے دیکھیں تاکہ ذمہ دار لوگوں تک ان کے بارے میں بات پہنچا سکیں تاکہ لوگ اس سے بچ سکیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب