السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا آزادی رائے کے یہ معنی ہیں کہ اہل خیر اور اہل شر دونوں کے لیے میدان کھول دیاجائے اور ہر ایک معاشرے میں اپنا اپنا ڈھول پیٹ لے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ بات باطل ہے، اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ واجب یہ ہے کہ باطل کو روکاجائے اور صرف حق کق اجازت دی جائے اور کسی ایسے شخص کو اجازت نہ دی جائے، جو اشتراکیت یابت پرستی ہازنا جوا وغیرہ کی بالواسطہ یا بلاواسطہ دعوت دے، ایسا کرنے والے کو منع کیا جائے گا اور ادب سلھایا جائے گا کیونکہ یہ حرام اباحیت ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب