السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجلسوں 'کانفرنسوں اور اجتماعات کی ویڈیو فلم بنانے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جیسا کہ پہلے سوال کے جواب میں بیان کیا جاچکا ہے کہ اس کا حکم بھی وہی ہے کہ اگر مجلس، محفل اور اجتماع وغیرہ کی تصویریں اسلامی معاشرہ کے لیے عام مصلحت اور دعوت الی اللہ پر مبنی ہوں اور مفاسد کی نسبت مصلحت زیادہ ہو اور اس تصویر میں لوگوں کے لیے خیر اور نفع ہو تو اس میں ان شاء اللہ کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب