سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(510) زندہ تصویر ذرائع ابلاغ کی ضروریات

  • 10879
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1161

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زندہ  تصویر اب ذرائع  ابلاغ  کی ضروریات میں سے ہے، جسے  معض مقاصد  کے لیے استعمال  کرنا نا گزیر  ہے جیسا کہ  ٹیلی ویژن  میں تصویروں  کا استعمال  ہے تو اس  کے بارے میں  آپ کی کیا رائے ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات محل نظر  ہے۔ تصویر  کی وجہ سے  ٹیلی ویژن  پر آنے  میں ہمیشہ توقف  سے کام لیتا رہا ہے  لیکن اس   مسئلہ  کے بارے میں  میں نے  بہت  سے برادر  مشائخ سے تبادلہ  افکار  کیا ہے  اور میں نے کہا کہ ان ٹیلی ویژن  پر آنے   میں عوام  الناس  کی مصلحت  'انہیں  فائدہ پہنچانا اور انہیں خیر کی  دعوت ینا ہے'اس لیے انہیں ٹیلی ویژن  پر آنا  چاہیے تاکہ  اس کا  استعمال غلط  لوگوں ہی  کے لیے محدود  ہوکر نہ  رہ جائے  لہذا  میرے  نزدیک ٹیلی ویژن  پر آنا چاہیے  تا کہ اس کا استعمال  غلط لوگوں ہی کے لیے محدود  ہوکر   نہ رہ جائے  لہذا میرے  نزدیک ٹیلی ویژن  پر آنے  میں انشاء اللہ کوئی حرج نہیں۔حجرات علماء ومشائخ میں سے  جو ٹیلی ویژن  پر اس  لیے آئے  تاکہ مسلمانوں  کو نفع  پہنچائے، ان  سوالوں  کے جوابات  دے، باطل  پرستوں  کی تردید  کرے اور اللہ  تعالیٰ کے دین  کی دعوت  دے  اسے  انشاء اللہ  اجر عظیم  ملے گا اور امید ہے کہ  تصویر  کے گناہ کو اللہ تعالیٰ معاف  فرمادے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص391

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ