سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(506) یاد گار کے لیے تصویریں جمع کرنا

  • 10875
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1200

سوال

(506) یاد گار کے لیے تصویریں جمع کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یادگار  کے لیے  تصویریں جمع کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یادگار کے لیے تصویریں جمع کرنا حرام ہے۔ کسی بھی انسان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ تصویر  کو رکھے  الا یہ کہ کسی ناگزیر  ضرورت  وحاجت  کے لیے ہو مثلاً ڈرائیونگ  لائسنس، اقامہ، شناختی کارڈ  اور پاسپورٹ وغیرہ  پر لگی ہوئی تصویر وں کو  اپنے پاس رکھا جاسکتا ہے  اور جس تصویر  کی  ضرورت  نہ ہو بلکہ محض یادگار  کے لیے ہو تو اسے اپنے پاس  رکھنا حرام ہے کیونکہ اس گھر میں فرشتے  داخل نہیں ہوتے  جس میں تصویر ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص387

محدث فتویٰ

تبصرے