سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(505) تصویروں کو محفوظ رکھنا

  • 10874
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1054

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا چھوٹی تصویروں کو محفوظ  رکھنا جائز ہے 'جب کہ ان میں سے بعض کے نصف اور بعض کے مکمل جسم بنے ہوئے ہوں اور انہیں دیواروں پر لٹکانا مقصود نہ ہو بلکہ مقصود صرف یادگا ر کے طور پر محفوظ رکھنا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تصویروں کو محفوظ  کرنا جائز نہیں ہے  خواہ  انہیں دیواروں پر  نہ بھی لٹکایا جائے۔ انہیں صرف پاسپورٹ  یا شناختی کارڈ یا کرنسی  نوٹوں  کی صورت میں رکھا جاسکتا ہے، یا اس طرح  کے دیگر  مقاصد کے لیے  جن کی شدید  ضرورت  وحاجت ہو  تصویر  کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نبی اکرمﷺ نے حجرت علی رضی اللہ عنہ  سے فرمایا کہ ہر تصویر  کو مٹادو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص387

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ