سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(503) یادگار کے لیے تصویر کا حکم

  • 10872
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1168

سوال

(503) یادگار کے لیے تصویر کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی انسان  کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ  وہ عید  وغیرہ  کے اوقات  میں اپنی تصویر بنوا کر  اپنے اہل خانہ کو ارسال  کردے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہﷺ کی بہت سی احادیث  سے تصویر  کی ممانعت اور مصوروں  کے لیے  لعنت  ثابت  ہے اور انہیں مختلف  قسم کی وعیدیں  بھی سنائی گئی ہیں لہذا کسی بھی  مسلمان کے لیے یہ جائز  نہیں کہ وہ  اپنی تصویر  بنائے یا دیگر جاندار  چیزوں  کی تصویریں بنائے  البتہ پاسپورٹ یا شناختی  کارڈ ز وغیرہ کی ضرورت  کے لیے تصویر  بنائی جاسکتی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ  اللہ تعالیٰ مسلمانوں  کے احوال  کی اصلاح فرمائے اور حکمرانوں  کو توفیق  بخشے کہ وہ شریعت پر عمل کریں  اور مخالف شریعت  کاموں  سے منع کریں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص386

محدث فتویٰ

تبصرے