السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ بعض حیوانوں یا پرندوں کو حنوط کردیتے ہیں اور وہ اس طرح کہ ان کے اندر نمک 'ڈیٹول ' روئی اور بعض کیمیکلز رکھ دیتے ہیں اور پھر ان حنوط شدہ چیزوں کو اپنی مجلسوں میں زینت کے لیے استعمال کرتے ہیں'شریعت مطہرہ میں اس کے بارے میں کای حکم ہے ؟ فتویٰ عطا فرمائیں۔جزاكم الله خيراً
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس طرح کا عمل جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں مال کا ضیاع بھی ہے اور پھر ی حنوط شدہ چیز تصویر وں کے لٹکانے کا وسیلہ بھی بنے گی اور اس گمان کا بھی کہ یہ حنوط شدہ چیزیں گھر اور گھر والوں سے بلاؤں کو دور کرتی ہیں جیساکہ بعض جاہل لوگوں کا خیال ہے ۔اس سوال کا جواب جو میں نے ذکر کیا ہے، اسی کے مطابق میری صدارت وشراکت میں بحوث علمیہ و افتاء کی فتویٰ کمیٹی کی طرف سے ایک فتویٰ صادر ہوچکا ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب