سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(495) فوٹو گرافی تصویر کاحکم

  • 10864
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1581

سوال

(495) فوٹو گرافی تصویر کاحکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فوٹو گرافی کی تصویر  بھی ہاتھ  سے بنائی گئی تصویر  کے حکم  میں داخل  ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح قول جو ادلہ  شرعیہ سے ثابت  ہے اور جسے  جمہور  علماء نے اختیار  کیا ہے وہ یہ جان  دار چیزوں کو تصویر کی حرمت  کے دلائل  فوٹو گرافی تصویر  کے لیے بھی ہیں اور ہاتھ  سے بنائی ہوئی تصویر  کے لیے بھی ۔اس تصویر  کے لیے بھی  جو مجسم  ہو اور اس  کے لیے بھی جو غیر مسلم  ہو کیونکہ دلائل  کے عموم  سے یہی ثابت ہوتا ہے ۔بحوث  علمیہ وافتاء  کی فتویٰ کمیٹی  نے اس  موضوع  سے متعلق  پہلے بھی ایک فتویٰ جاری کیا ہے، ،مزید فائدہ کے لیے  ہم اس  کی ایک  فوتو کاپی بھی آپ کی  خدمت  میں ارسال ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص382

محدث فتویٰ

تبصرے