سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(291) سہاگ رات دو رکعت نماز پڑھنے کا حکم

  • 1086
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 4759

سوال

(291) سہاگ رات دو رکعت نماز پڑھنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سہاگ رات بیوی کے پاس جاتے وقت دو رکعت نماز پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  نے سہاگ رات میں بیوی کے پاس جاتے وقت دو رکعتیں پڑھی ہیں۔’’المصنف‘‘ لعبدالرزاق: ۱۹۱/۶

لیکن اس بارے میں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے کوئی صحیح سنت معلوم نہیں ، البتہ یہ مشروع ہے کہ بیوی کی پیشانی پکڑ کر یہ دعا پڑھے:

«اللّٰهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ» (سنن ابي داؤد، النکاح، باب فی جامع النکاح، ح:۲۱۶۰)

’’اے اللہ! میں اس کی خیر اور بھلائی اور جس پر تو نے اسے پیدا فرمایا ہے، اس کی خیر و بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور اس کی برائی اور جس چیز پر تو نے اسے پیدا فرمایا ہے، اس کی برائی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘

اور اگر اسے یہ خدشہ ہو کہ اس حال میں عورت اس سے نفرت کرے گی تو اس کی پیشانی کو اس اندازسے پکڑ ے گویا وہ اس سے قریب ہونا چاہتا ہے اور مذکورہ دعا آہستہ سے پڑھ لے تاکہ اسے سنائی نہ دے کیونکہ جب وہ یہ کہے کہ میں اس کے شر اور جس پر اسے پیدا کیا گیا ہے، اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں، تو یہ سن کر بعض عورتوں کو یہ خیال آسکتا ہے کہ کیا مجھ میں شر ہے؟

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ305

محدث فتویٰ

تبصرے