سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(482) اسلامی معاشرے پر رشوت کے اثرات

  • 10854
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1367

سوال

(482) اسلامی معاشرے پر رشوت کے اثرات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسلمانوں  کے معاشروں ، مصلحتوں  اور کردار  واخلاق کو تباہ  کرنے  میں کیا رشوت  کیا کردار ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سوال کا جواب  بھی مذکورہ  بالا سوال کے جواب  ہی سے واضح  ہے، علاوہ ازیں رشوت  کے برے  اثرات  میں سے یہ بھی ہے کہ  اس سے معاشرے کے کمزور افراد  پر ظلم  ہوتا  ہے ۔ان کے حقوق پامال  ہوتے ہیں اور اپنے حقوق  حاصل  کرنے میں انہیں نارواتاخیر  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان قاضیوں، ججوں  اور ملازموں  کے اخلاق بھی خراب  ہوتے ہیں جو رشوت  لیتے   اور  رشوت  دینے  والے کی خواہش  کو پورا کرتے  اور جو  رشوت  نہ دے اس کے حق کو نقصان  پہنچاتے یا اسے بالکل  ضائع کردیتے ہیں۔ رشوت  لینے والے  کا ایمان بھی کمزور  ہوجاتا  ہے  اور  وہ اپنے  آپ کو  اللہ تعالیٰ  کے غضب  اور دنیا  وآخرت  کی شدید  سزا کا مستحق  بھی قرار دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے مہلت  ضروردیتا ہے  مگر اس  سے غافل  نہیں ہوتا۔ہاں  کبھی  یوں  بھی ہوتا ہے  کہ اللہ  تعالیٰ ظالم  کو آخرت  سے پہلے  دنیا ہی میں  اپنے عذاب  کی گرفت میں لے لیتا  ہے، جیسا کہ  حدیث  میں ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:

(ما  من ذنب  اجدر  ان يعجل  الله تعاليٰ  لصاحبه  العقوبة  في الدنيا مع مايدخر  له  في الاخرة مثل  البغي  وقطعيه  الرحم )) (سنن  ابي داود‘ الادب ‘ عن البغي  ‘ح: ٤٩-٢ وجامع الترمذي ‘صفة ‘باب في عظم الوعيد علي___الخ‘ ح:٢٥١١)

’’نافرمانی  قطع  رحمی  سے بڑھ کر  اور کوئی گناہ ایسا نہیں'جو  اس بات  کا زیادہ مستحق ہو کہ  اس  کے مرتکب  کو  دنیا  ہی میں  سزا دی جائے 'آخرت  کی سزا تو اس کے لیے  ہے ہی۔‘‘

اور اس میں  کوئی شک نہیں  کہ رشوت  اور ظلم  کی دیگر  تمام اقسام  کا تعلق  اس نافرمانی  سے ہے 'جسے  اللہ تعالیٰ نے حرام  قرار دیا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص371

محدث فتویٰ

تبصرے