السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسلمان کے عقیدہ پر رشوت کے کیا اثرات پڑتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رشوت اور تمام گناہ ایمان کو کمزور اور رب تعالیٰ کو ناراض کردیتے ہیں اور شیطان کو بندے پر مسلط کرنے کا سبب بنتے ہیں'جس کی وجہ سے وہ انسان کو دوسرے گناہوں میں بھی مبتلا کردیتا ہے لہذا ہر مسلمان مرد اور عورت کے لیے یہ واجب ہے کہ وہ رشوت اور دیگر تمام گناہوں سے اجتناب کرے اور جو کچھ ماضی میں ہوا 'اس سے اللہ تعالیٰ سے توبہ کرے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب