سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(478) میں خواب میں فضا میں اڑتا ہوں

  • 10850
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 2523

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں کبھی کبھی خواب میں دیکھتا ہوں  کہ میں فضا میں پرندون کی طرح  اڑرہا ہوں ۔ بعض  اوقات  ایسے  خواب  بھی دیکھتا ہوں  جو سچے  ثابت  ہوتے ہیں۔اسی طرح خواب میں بعض اشخاص کو دیکھتا ہوں  تو پھر  بیداری کے عالم میں بھی ان سے ملاقات  ہو جاتی ہے 'اس سے جہاں مجھے  خوشی  ہے'حیرت  بھی ہے اس کی کیا تعبیر ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان خوابوں  کے نتائج  سے نہ ڈرو  اور نہ ان کی تعبیر  معلوم کرنے کی کوشش کرو کیونکہ خواب  تعبیر بیان  ہونے تک پرندے  کے پر پر ہوتا ہے اور جب  اس کی تعبیر بیان کردی  جائے  تو  وہ  اسی طرح    رونما  ہوجاتا ہے ۔اکثر  خوابوں کا تعلق  اس گفتگو  سے ہوتا ہے 'جو انسان عالم بیداری  میں کرتا رہتا ہے  اور جن  امور کے بارے میں وہ زیادہ  اہتمام کرتا رہتا ہے 'وہ خواب  میں بھی  اسی طرح نظر آتے  رہتے  ہیں' زیادہ بہتر یہ ہے کہ خواب کی پورے  وثوق کے ساتھ  کوئی معین  تعبیر  بیان کرنے میں توقف  سے کام لیا جائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص363

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ