سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(471) عورتوں کے لیے انجینئرنگ اور کمیسٹری کی تعلیم حاصل کرنا

  • 10843
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1896

سوال

(471) عورتوں کے لیے انجینئرنگ اور کمیسٹری کی تعلیم حاصل کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا لڑکیوں  کے لیے بعض علوم  طبیعات مثلاً کمیسٹری  اور فزیالوجی  وغیرہ  کی تعلیم  میں تخصص  کرنا جائز  ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں  کو ایسے  علوم میں تخصص نہیں کرنا چاہیے 'جو  ان کے لیے مناسب  نہ ہوں  کیونکہ ایسے بہ سے میدان ہیں ' جو ان کے لیے  مناسب نہیں مثلاًاسلامیات  'عربی زبان وادب  وغیرہ  لیکن کمیسٹری 'انجیئرنگ  'فلکیات  اور جغرافیہ  وغیرہ  ایسے مضامین  ہیں جو عورتوں  کے یے مناسب نہیں ہیں 'لہذا عورتوں کو  ایسے مضامین  کا انتخاب کرنا چاہیے  جو خودان کے لیے  اور معاشرے  کے لیے منفعت  بخش  ہوں ۔ مردوں  کو بھی چاہیے کہ وہ انہیں ایسی تعلیم دلائیں  جو ان سے متعلق  ہو مثلاً عورتوں  سے متعلق  طب اور گائنی وغیرہ

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص358

محدث فتویٰ

تبصرے