سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(469) استانی کے احترام میں طالبات کا کھڑا ہونا

  • 10841
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1815

سوال

(469) استانی کے احترام میں طالبات کا کھڑا ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

استانی  کے احترام  میں طالبات  کے کھڑے ہونے  کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طالبات  کو استانی  اور طلبہ کے لیے کھڑا  نہیں ہونا چاہیے  ۔اس کے  بارے میں کم سے کم  جو بات کہی جاسکتی ہے  وہ یہ ہے کہ  شدید  مکروہ ہے  کیونکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ   نے فرمایا ہے کہ صحابہ  کرام رضی اللہ عنہ  کے نزدیک  رسول اللہﷺ کی ذات گرامی  سے بڑھ کر  اور کوئی محبوب نہ تھا مگر آپ  جب تشریف لاتے  تو صحابہ کرام  رضی اللہ عنہ  آپ  کے لیے کھڑے  نہیں ہوا کرتے تھے  کیونکہ انہیں معلوم تھا کہآپ اسے ناپسند  فرماتے  ہیں ۔آپ نے فرمایا  ہے:

(من احب  ان يمثل له الرجال  قياماً  فليعتبوا مقعده  من النار )) –( سن ابي داود  ’الادب  ‘باب الرجل  يقوم  للرجل  يعظمه  بذلك  ‘ ح: ٥٢٢٩)

’’جو شخص  اس بات کو  پسند کرے  کہ لوگ کھڑے  ہو کر اس کا احترام  بجالائیں 'وہ اپنا ٹھکانا جہنم  سمجھے۔‘‘

اس مسئلہ میں  مردوں اور عورتوں  کے لیے ایک جیسا  حکم ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب  کو اپنی رضا کے کامکرنے کی توفیق سے نوازے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص357

محدث فتویٰ

تبصرے