السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں انٹر میڈٹ کا طالب علم ہوں ۔مجھے کتب اور اخبارات ومجلات کے مطالعہ کا بہت شوق ہے' جس کی وجہ سے میں نے بہت سے اسلامی 'ثقافتی اور عسکری مجلات اپنے نام جاری کروارکھے ہیں 'لیکن ان میں سے بعض بلکہ اکثر میں انسانی تصاویر ہوتی ہیں۔میں اپنی ذاتی لائبریری میں ان مجلات کو محفوثظ رکھتا ہوں جب کہ ان میں تصویریں بھی ہوتی ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ احادیث نبویہ میں مصوروں کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے 'امید ہے کہ آپ اس سلسلہ میں کوئی جامع مانع حل پیش فرمائیں گے'جس سے یہ مشکل دور ہوجائے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مفید کتابوں اور اخبارات ومجلات کے محفوظ رکھنے میں کوئی امر مانع نہیں ہے۔ خواہ ان میں تصویریں ہی کیوں نہ ہو ں ۔البتہ اگر عورتوں کی تصویریں ہوں تو واجب ہے کہ انہیں مٹادیا جائے اور اگر مردوں کی تصویریں ہوں تو ان کے سروں کو کاٹ دینا ہی کافی ہوگا تاکہ اس سلسلہ میں وارد صحیح احادیث کے مطابق عمل ہوسکے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب