سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے ڈائریکٹ کلام کیا ؟

  • 10833
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1151

سوال

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے ڈائریکٹ کلام کیا ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ کہتے ہیں کہ معراج کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ نے ڈائریکٹ کلام کیا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معراج کے موقعہ پر نبی کریم کی اللہ تعالی سے گفتگو کرنا تو ثابت ہے ،مگر وہ آمنے سامنے کی بجائے پردوں میں رہ کر کی گئی تھی۔

سیدنا ابو ذر سے مروی ہےکہ میں نے رسول کریمﷺ سے پوچھا: س ’’ هَلْ رَأَیْتَ رَبَّكَ؟ قَالَ: « نُورٌ أَنَّیٰ أَرَاہُ» ( صحیح مسلم: ١٧٨)

’’ کیا آپ نے اپنے رب کو دیکھا ہے؟ فرمایا: (اس کا حجاب ) نور ہے ، میں کیسے دیکھتا؟‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے