سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(239) نماز میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے اور بعض آیات کا جواب دینے کا حکم

  • 1083
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1197

سوال

(239) نماز میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے اور بعض آیات کا جواب دینے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب آیت کریمہ ﴿إِيَّاكَ نَعبُدُ وَإِيَّاكَ نَستَعِينُ﴾  پڑھی جاتی ہے تو بعض مقتدی کہتے ہیں: اِسْتَعَنَّا بِاللّٰہِ’ہم نے اللہ ہی سے مدد مانگی۔‘‘ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مقتدی کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ وہ خاموش ہو کر امام کی قراء ت سنے۔ امام جب فاتحہ سے فارغ ہو جائے،اور آمین کہے اور مقتدی بھی آمین کہیں تو یہ آمین انسان کو امام کی قراء ت فاتحہ کے درمیان میں ہر چیز کہنے سے بے نیاز کر دیتی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ273

محدث فتویٰ

تبصرے