سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(442) آپ اس مال کے مستحق نہیں ہیں

  • 10807
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1014

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھے اور میرے رفیق  کار  کی طرف  سے ایک  علاقے میں چار دن  کے لیے بھیجنے کا فیصلہ ہوا ۔میرا یہ دوست  تو چلاگیا لیکن  میں نہیں گیا اورا پنی جگہ پر کام  کرتا رہا لیکن کچھ عرصے بعد میں نے  اس کا معاوضہ وصول کرلیا تو کیا اسے اپنے  لیے استعمال کرنا جائز  ہے اور اگر  جائز نہیں تو کیا اسے اس دفتر  کی جروریات پر خرچ  کرنا جائز ہے'جس میں میں کام کرتا ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے لیے واجب ہے کہ اس رقم  کو واپس  کردیں کیونکہ ڈیوٹی  سرانجام  نہ دینے  کی وجہ سے  آپ اس کے مستحق ہی نہیں اور اگر  اسے واپس کرنا ممکن  نہیں تو اسے  نیکی کے بعض کاموں میں صرف  کردیں مثلاً فقراء پر صدقہ  کردیں یا رفاہ رعامہ  کے کاموں میں خرچ کردیں اور اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے تو بہ واستغفار  کریں اور آئندہ  کے لیے احتیاط  کریں کہ ایسا کام  نہیں کریں گے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص339

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ