السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرے کام کی نوعیت کے اعتبار سے میرے ہاتھ میں ایسے کاغذات آتے رہتے ہیں، جن میں اللہ کا نام لکھا ہوتا ہے توان کاغذات کے بارے میں کیا کیا جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ اوراق جن میں اللہ کا ذکر ہو، واجب ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے اور انہیں بے حرمتی سے بچایاجائے اورجب مقصد پورا ہوجائے اور ان کی ضروریات باقی نہ رہے تو پھر واجب یہ ہے کہ انہیں کسی پاک جگہ میں دفن کردیا جائے یا انہیں جلادیا جائے یا ایسی الماریوں وغیرہ میں انہیں سنبھال کر رکھ دیاجائے جہاں بے حرمتی سے محفوظ رہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب