سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(286) نماز چاشت کی قضا

  • 1080
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1154

سوال

(286) نماز چاشت کی قضا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب چاشت کا وقت ختم ہو جائے تو کیا اس کی قضا ادا کی جائے گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

چاشت کی نمازکا موقعہ ومحل فوت ہوجائے تو چاشت کی نماز بھی فوت ہی سمجھی جائے گی اس لئے کہ چاشت کی نماز وقت کے ساتھ مقید ہے لیکن سنن مؤکدہ فرض نمازوں کے تابع ہیں، لہٰذا ان کی اور اسی طرح وتر کی بھی قضا ادا کی جائے گی کیونکہ سنت سے ثابت ہے:

«وَکَانَ إِذَا غَلَبَه النَوْمٌ أَو المرض فیِْ اللَّیْلِ صَلّٰی مِنَ النَّهارِ ثِنْتَیْ عَشْرَةرَکْعَة»(صحیح مسلم، صلاة المسافرین، باب جامع صلاة اللیل… ح: ۷۴۶)

’’اور جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم  غلبہ نیند یا کسی تکلیف ومرض کی وجہ سے رات کو قیام نہ کر سکتے تو آپ دن کو بارہ رکعات ادا فرما لیتے تھے۔‘

اسی طرح وتر کی بھی قضا کرنا ضروری ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ302

محدث فتویٰ

تبصرے