السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک سرکاری ملازم کے لیے دفتر کی بعض چھوٹی چھوٹی اشیاء قلم 'لفافہ اور پیمانہ وغیرہ ذاتی کاموں کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ جزاكم الله خيراً
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سرکاری دفتروں کی چیزوں کا ذاتی کاموں کے لیے استعمال حرام ہے 'کیونکہ یہ اس امانت ودیانت کے خلاف ہے جس کی حفاظت کو اللہ تعالیٰ نے واجب قرار دیا ہے 'البتہ کسی ایسی چیز کو استعمال کیا جاسکتا ہے' جس کے استعمال سے حکومت کو کوئی نقصان نہ ہو 'مثلاً پیمانہ وغیرہ کا استعمال کیونکہ اس کے استعمال سے نہ پیمانہ پر ہی کوئی اثر پڑتا ہے اور نہ اس کے استعمال سے حکومت ہی کو کوئی نقصان ہوتا ہے لیکن سرکاری دفتروں کے قلم 'کاغذات 'ٹائپ رائیٹر اور فوٹو سٹیٹ مشین وغیرہ کا ذاتی کاموں کے لیے استعمال جائز نہیں ہے کیونکہ یہ چیزیں صرف سرکاری استعمال کےلیے ہوتی ہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب