السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مسلمان مگر بے نماز ملازم اگرمیرے ماتحت کام کرتا ہو تو کیا میں اسے فارغ کردینے کی کوشش کروں ؟ فتویٰ عطا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر وثواب سے نوازے ۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سب سے پہلے تو آپ پر واجب ہے کہ اسے سمجھائیں ' ہوسکتا ہے کہ آپ کے سمجھانے سے اللہ تعالیٰ اسے ہدایت عطا فرمادے اوراگر اس طرح وہ نیہ سمجھے تو معاہدہ ملازمت ختم کردیں کیونکہ اگر وہ نماز نہیں پڑھتا تو وہ کافر اور مرتد ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب