السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرا ایک قریبی عزیز ہے جو مرکزی ٹیلی فون ایکسینچ کے ایک ادارے میں کام کرتا ہے اور مجھے بعض حکومتی عہدے داروں کی گفتگو سنوادیتا ہے تو کیا اس کی وجہ سے مجھے کوئی گناہ نہیں ہوگا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
متعلقہ حکومتی اداروں کی اجازت کے بغیر ان کی گفتگو سننا جائز نہیں ہے۔ آپ کے اس قریبی عزیز کا یہ عمل خیانت پر مبنی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں 'تمہیں اور تمہارے اس عزیز کو ہدایت عطا فرمائے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب