السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں ایک نوجوان ہوں اور دین کا داعی بننے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن مجھے دعوت دین کا مناسب اسلوب نہیں آتا ۔اگر میں اسلامی کیسٹوں اورمفید کتا بوں کی نشرواشاعت اور توزیع وتقسیم کا کا م کروں تو کیا یہ عمل دعوت الی اللہ کے لیے کافی ہوگاَ راہنامئی فرمائیں۔جزاكم الله خيراً
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں اس میں کچھ شک نہیں ہے کہ بعض لوگ خود دعوت نہیں دے سکتے 'تو ان کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ مفید کتابوں اور کیسٹوں کی نشرواشاعت کے ذریعہ دعوت کا کام کریں،اس صورت میں دعوت کا کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان کتابوں اور کیسٹوں کو کسی عالم دین سے چیک کرالے تاکہ وہ غیر شعوری طور پر کسی غلط چیز کی اشاعت نہ کرسکے ۔ دعوت دین کے لیے ایک یہ اسلوب بھی ہوسکتا ہے کہ یہ کسی عالم دین کے ساتھ مل کائے' عالم دین کتابیں لکھیں اور یہ ان کی طباعت واشاعت کے لیے مالی طور پر تعاون کریں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب