السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک داعی دعوت تو دیتا ہے لیکن کوشش کے باوجود خود عمل کی طاقت نہیں رکھتا 'لیکن اس خیال سے وہ دعوت دیتا ہے کہ شاید مدعو اس پر عمل کرلے تو کیا اس صورت میں وہ دعوت دے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب نیکی کے کسی کام کی طرف دعوت دینے والا خودعمل نہ کرسکتا ہو'تو اسے دوسرے کو دعوت ضرور دینی چاہیے مثلاً ایک شخص تہجد پڑھنے کی دعوت دیتا ہو لیکن خود تہجد نہ پڑھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو 'یا صدقہ دینے کی دعوت دیتا ہو لیکن خود صدقہ کرنے کے لیے اس کے پاس مال نہ ہو تو ہم کہیں گے کہ اسے دوسروں کو دعوت ضرور دینی چاہیے ، لیکن اگر کوئی شخص دوسروں کو دعوت دیتا ہو لیکن خود ظاقت کے باوجودعمل نہ کرتا ہو تو بلاشبہ یہ بے وقوفی اور گمراہی کی بات ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب