سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(381) گمراہوں سے لوگوں کو خبردار کرنے میں کوئی حرج نہیں

  • 10756
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1243

سوال

(381) گمراہوں سے لوگوں کو خبردار کرنے میں کوئی حرج نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب انسان کچھ لوگوں  اورا ن کے افکار  پر تنقید کرنا چاہتا ہے تو کیا ان کا نام لے کر تنقید کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کسی شخص نے کوئی ایسی چیز لکھی ہو جو شریعت مطہرہ کے خلاف ہو اور وہ اسے لوگوں میں پھیلا رہا یا ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسے  نشر کررہا ہو تو ایسے شخص اور اس کے باطل افکار کی تردید کرنا واجب ہے۔لوگوں کو اس  سے خبردار کرنے  کے لیے اس کا نام لے کر تردید کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں 'مثلاً شرک وبدعات کے داعیوں یا اللہ تعالیٰ  نے  جن گناہوں کو  حرام قرار دیا ہے'ان کی دعوت  دینے والوں کے نام لے کر تردید کرنے میں کوئی  حرج نہیں ۔اہل علم  وایمان 'داعیان حق اور حاملین شریعت اس فرض کو ہمیشہ ادا کرتے رہتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کی خیرخواہی کرسکیں'منکرات کی تردید کرسکیں 'حق کی دعوت دے سکیں اور لوگوں کو باطل کی دعوت دینے والوں اور ان کے ملحدانہ افکار ونظریات سے فریب  خوردہ ہونے سے بچاسکیں ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص303

محدث فتویٰ

تبصرے