السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف دعوت دینے والے کی آپ کی نظر میں کیا صفات ہونی چاہییں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اسےعلم حاصل کرنے کا شائق ہونا چاہیے 'ادلہ شرعیہ کے پہچاننے میں کوشش کرے'مقدور بھر طاقت کے مطابق لوگوں کی توحید 'اس کی شریعت کے اتباع اور امر ونہی کے مطابق عمل کی دعوت دے اور جس چیز کی دعوت دے پہلے خود اس پر عمل کرےاور اپنے آپ پراحکام شریعت نافذ کرنے میں خوب محنت کرے تاکہ اپنے اقوال 'اعمال اور اپنے سیرت واخلاق سے اللہ تعالیٰ کے دین کا سچا داعی بن جائے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب