سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(364) منافقوں اور کافروں سے جہاد میں فرق

  • 10740
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1462

سوال

(364) منافقوں اور کافروں سے جہاد میں فرق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس جنگ میں  مقابلہ کے لیے سب سے  بہترین  طریقہ کیا ہے' جو بعض نام نہاد مسلمانوں ہی کی طرف سے اسلام کے خلاف برپا کی جارہی ہے ؛خواہ یہ نام نہاد مسلمان سیکولر ہوں یا کئی اور؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امت  اسلامیہ  کے لیے یہ واجب  ہے کہ وہ ہر اس ہتھیار کا مناسب طریقے سے مقابلہ کرے جس کا رخ اسلام کی طرف ہوجو  لوگ اپنے  افکار واقوال  کے ساتھ اسلام کے ساتھ  جنگ کرتے ہیں 'تو مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ نظری عقلی  اور  شرعی دلائل  کے ساتھ  ثابت کریں کہ ان  کے یہ افکار واقوال  باطل ہیں ۔ جو لوگ اقصادی پہلو سے اسلام  کے ساتھ جنگ  کرتے ہیں 'تو ان  سے بھی  اس پہلو سے مقابلہ کرنا چاہیے اور ان  کے سامنے یہ حقیقت واضح کردینی چاہیے کہ اقتصادیات کی اصلاح اور بہتری کیلئے بھی سب سے بہترین  طریقہ اسلام کا عادلانہ معاشی نظام  ہے اور  جو لوگ اسلحہ کے ساتھ  جنگ  کرتے ہیں تو واجب ہے کہ اسی طرح کے اسلحہ کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا جائے 'ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿يـٰأَيُّهَا النَّبِىُّ جـٰهِدِ الكُفّارَ‌ وَالمُنـٰفِقينَ وَاغلُظ عَلَيهِم ۚ وَمَأوىٰهُم جَهَنَّمُ ۖ وَبِئسَ المَصيرُ‌ ﴿٩﴾... سورةالتحريم

’’اے نبی! کافروں اور منافقوں سے لڑو اور ان پر سختی کرو 'ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے۔‘‘

یاد رہے کہ منافقوں  کے ساتھ جہاد کافروں سے جہاد کی طرح نہیں ہے کیونکہ منافقوں سے تو علم  وبیان مگر کافروں سے جہاد شمشیر وسناں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص287

محدث فتویٰ

تبصرے