السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یتیم کی کفالت کا کیا اجروثواب ملتا ہے؟ کیا افغان مجاہدین کے یتیم بچوں کی کفالت سے بھی اجروثواب ملےگا یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی ﷺ نے فرمایا ہے :
((انا وكافل اليتيم في الجنة هكذا)) (صحيح البخاري ‘الادب ‘باب فضل من يعول يتيماً ‘ ح: ٦—٥)
’’میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ان (دو انگلیوں ) کی طرح ہوں گے۔‘‘
آپﷺ نے یہ انگشت اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ۔ یتیم کی کفالت ' تربیت اس پر خرچ کرنا اور اس کی بہتری کے لیے کوشش کرنا 'یہ سب اجروثواب کے کام ہیں اور افغان مجاہدین کے یتیم بچوں کی کفالت کی وجہ سے بھی یہ اجروثواب ضرور ملے گا۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب