السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا جہاد فی سبیل اللہ کی تمام صورتیں ایک درجہ کی ہیں یعنی خواہ جہاد جان کے ساتھ ہو یا مال کے ساتھ یا دعا کے ساتھ جب کہ جان کے ساتھ جہاد کی قدرت بھی ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جہاد کی کئی قسمیں ہیں، جان کے ساتھ 'مال کے ساتھ ' دعا کے ساتھ 'رہبری وراہنمائی کے ساتھ ' کسی بھی طریقے سے نیکی کے کام میں اعانت کے ساتھ لیکن سب سے بڑا جہاد جان کے ساتھ جہاد کرنا ہے'پھر مال کے ساتھ 'رائے اور راہنمائی کے ساتھ 'دعوت الی اللہ بھی جہاد ہے بہرحال جہاد بالنفس سب سے اعلیٰ درجے کا جہاد ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب