السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فرائض میں قنوت کے بارے میں کیا حکم ہے اور جب مسلمانوں پر کوئی مصیبت نازل ہو تو اس وقت کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرائض میں قنوت ثابت نہیں ہے، لہٰذا فرائض میں اسے نہیں کرنا چاہیے لیکن اگر امام قنوت کرےتو اس کی اتباع کریں کیونکہ اختلاف بری بات ہے اور اگر مسلمانوں پر کوئی مصیبت نازل ہو تو پھر اللہ تعالیٰ سے، اس مصیبت کے دور کر نے کے لیے دعا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب