السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس طرح ریشم کے کپڑے کپڑے مردوں کے لیے حرام ہیں کیا اس طرح وہ نرم وملائم کپڑے بھی حرام ہیں جو مصنوعی ریشوں سے بنائے جاتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ریشم کا حکم ریشم ہی کے ساتھ خاص ہے۔ یہ حکم دوسرے کپڑوں کےلیے نہیں ہے'خواہ وہ کتنے ہی نرم اور ملائم کیوں نہ ہوں' لیکن مردوں کے لیے ایسے کپڑوں کا استعمال زیادہ موزوں ہے' جن کی ریشم اور عورتوں کے کپڑوں سے مشابہت نہ ہو۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب