سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(334) چھوٹے اور باریک کپڑے

  • 10705
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1011

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آجکل مسلمانوں میں خاص طور ہر موسم گرما میں چھوٹے  اور باریک کپڑے پہننے کا رواج بہت زیادہ ہوگیا ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے نمازی   بھی  چھوٹے اور باریک  کپڑے پہنتے ہیں اور نیچے  نصف  یا  ثلث ران  تک  نیکر وغیرہ پہن لیتے ہیں اور کچھ لوگ چھوٹے انڈروئیر پہن لیتے ہیں جس کی وجہ سے ناف  کے نیچےکا حصہ  نظر آتا ہے اور آپ  جانتے ہیں کہ شرم گاہ  کو چھپانا نماز کی صحت  کی شرائط  میں سے ہے'لہذا نماز کی اہمیت اور اس کے دین کے ستون  ہونے  کی وجہ سے امید ہے کہ آپ مساجد کے آئمہ  وخطباء کی توجہ اس ک ی طرف مبذول  کرائیں گے کہ وہ نامزیوں کو اس طرح کثرت کے ساتھ رواج پانے والے باریک کپڑوں کے استعمال  سے منع کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم آپ کے شعور  اور نامز کے لیے ' جوکہ بدنی عبادات میں سے سب سے اہم  ہے' اس قدر  اہتمام کے لیے شکر گزار ہیں۔ ہم اس مسئلہ کو بیان کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں گے' جیسا کہ ہمارا خیال ہے کہ باریک کپڑے بھی ان شاء اللہ پردہ پوشی کا کام دیتے ہیں۔البتہ شرط یہ ہے کہ  کپڑا اس قدر باریک نہ ہو کہ اس سے جسم کی سفید  یا سیاہ رنگت  بھی  نظر آئے تاہم افضل یہی ہے  بہت باریک لباس استعمال  نہ کیا جائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص264

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ