سورۃ الفاتحہ کے بعد کوئی دوسری سورت پڑھنا بھول جائیں تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا۔؟
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نہیں! سجدۂ سہو نہیں کرنا ہوگا، کیونکہ اصل اہمیت سورۂ فاتحہ کی ہے، اس کے بعد سورت یا کچھ آیات پڑھنا لازمی نہیں بلکہ مستحب ہے، اگر وہ چھوٹ جائے تو سجدۂ سہو لازم نہیں آتا۔ اور اگر کوئی کر لے تب بھی کوئی حرج نہیں، نماز ٹھیک ہوگی ان شاء اللہ!
(شیخ ابن باز، فتاویٰ نور علی الدرب 2 ؍ 786)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب