السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کپڑا لٹکانے کے کیا حدود ہیں اور کپڑے لٹکانے کی آخر حد کہاں تک ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردوں کے لیے کپڑا لٹکانا حرام ہے اور جو شخص باز نہ آئے اسے تعزیری سزا دی جائے گی ۔مومن کا تہ بند نصف پنڈلیوں تک ہوتا ہے۔ کپڑا اگر پنڈلیوں اور ٹخنوں کے درمیان ہو تو جائز ہے'البتہ ٹضنوں کے نیچے ہو تو حرام ہے۔ایسا کرنےوالے کو دنیا میں تعزیری سزا اور آخرت میں عذاب ہوگا کیونکہ امام بخاری اور امام مسلم ؒ نے حدیث بیان کی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے:
((مااسفل منالكعبين من الازار فهو في النار)) (صحيح البخاري ‘اللباس‘باب مااسفل منالكعبين من الازار فهو في النار‘ ح:٥٧٨٧)
’’جو تہ بند ٹخنوں سے نیچے ہوگا وہ جہنم کی آگ میں ہوگا۔‘‘
(نیز دیگر بہت سی صحیح احادیث سے بھی یہ ثابت ہے۔)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب