السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر میرے والد کی کمائی حرام ہو تو کیا اسے کھانا ہمارے لیے جائز ہے؟ اورا گر جائز نہیں تو پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر والد کی کمائی حرام ہوتو واجب ہے کہ اسے سمجھایا جائے'لہذا اگر ممکن ہوتو خود اسے سمجھائیں یا اس اہل علم سے مدد لے جن کے لیے قائل کرنا ممکن ہو یا ان کے دوستوں اور ساتھیوں سے مدد لے کو شاید وہ انہیں قائل کرسکیں اور وہ حرم کمائی سے اجتناب کرنے لگ جائیں اور اگر ایسا ممکن نہ ہوتو بقدر ضرورت کھا سکتے ہو اور اس حالت میں تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا 'لیکن تمہارے لیے ضرورت سے زیادہ ما ل لینا جائز نہیں ہوگا ۔کیونکہ جس شخص کی کمائی حرام ہو اس اس کے مال کے کھانے میں جواز شبہ موجود ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب