سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(271) تشہد اول بھول کر چھوڑ دینا

  • 1068
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1194

سوال

(271) تشہد اول بھول کر چھوڑ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک نمازی تشہد اول میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوگیا اور اس نے جب قراء ت شروع کی تو اسے یاد آیا تو کیا وہ قراء ت چھوڑ کر تشہد میں واپس آجائے اور اس صورت میں وہ سجدہ سہو قبل از سلام کرے یا بعد از سلام؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس صورت میں وہ واپس نہ آئے کیونکہ وہ تشہد سے مکمل طور پر جدا ہو کر اس کے ساتھ والے رکن میں پہنچ گیا ہے، لہٰذا اس کے لیے واپسی مکروہ ہے اور اگر وہ واپس آجائے تو اس کی نماز باطل نہیں ہوگی کیونکہ اس نے کسی فعل حرام کا ارتکاب نہیں کیا، البتہ اسے قبل از سلام سجدہ سہو کرنا ہوگا۔ بعض علماء نے لکھا ہے کہ اس صورت میں وہ نماز کو جاری رکھے، نہ لوٹے اور واجب میں کمی کو پورا کرنے کے لیے قبل از سلام سجدہ سہو کر لے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ295

محدث فتویٰ

تبصرے