سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(283) والدین کی اطاعت کے لیے سنن اورواجبات کو ترک کرنا

  • 10640
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1663

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی انسان کے لیے یہ جائز ہے کہ  وہ والدین  کی اطاعت  کے لیے کسی سنت  کو ترک کردے 'مثلاً یہ کہ اس کا والد کا مطالبہ  کرے کہ قمیص نہ پہنو۔کیا اس سلسلہ  میں مستحب  سنت  اور واجب  سنت میں کوئی فرق ہے؟ کای ہر سنت نیکی شمار  ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر والد کی اطاعت  سے اللہ  کے کسی حکم کی مخالفت  لازم  آتی ہو یا کسی  ایسے کام کا ارتکاب  کرنا پڑتا ہو جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہو تو  پھر خالق کی نافرمانی کے لیے مخلوق کی اطاعت  نہیں کرنی چاہیے 'لہذا آپ کے لیے یہ جائز  نہیں کہ کسی ایسے کام میں اپنے باپ  کی اطاعت  کریں'جس سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی لازم نہیں آتی ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص222

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ