سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(278) علانیہ برائی نہ کرنے والے کو کس طرح سمجھایا جائے

  • 10635
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1196

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارا ایک پڑوسی اپنے گھر میں کئی برے  کام کرتا  ہے لیکن وہ ان کاموں کا لوگوں کے سامنے  کھلم کھلا اظہار  نہیں کرتا تو کیا ایسے شخص کو سمجھانا بھی واجب ہے 'جب کہ وہ ان کا علی الاعلان کا ارتکاب نہیں کرتا مگر  ہمیں خصوصی  ذرائع  سے اس کا علم ہوا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ  اسے مخفی طور پر سمجھائیں۔اس کی ہدایت  کے لیے  دعا بھی کریں اور اس کی  غیبت  نہ کریں' کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے:

((من ستر مسلماً ستره الله في الدنيا والآخرة)) (صحيح مسلم ‘الذكر  والدعاء  ‘باب فضل الاجتماع  علي تلاوته  القرآن  وعلي الذكر ‘ ح :٢٦٩٩)

’’جو کوئی کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا تو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص219

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ