سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(261) سینے کی تنگی کے لیے نجات کے لیے دعا

  • 10619
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1073

سوال

(261) سینے کی تنگی کے لیے نجات کے لیے دعا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ کون سی  دعا ہے  جس سے انسان  سینہ کی تنگی  سے نجات خاصل  کرسکے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غم کو دور کرنا' پریشانی  سے نجات  دینا اور سینہ کو کھول  دینا صرف اللہ وحدہ کے ہاتھ میں ہے 'لہذا آپ جب  کسی  کرب یا  سینہ کی تنگی  میں مبتلا ہوں تو  اللہ وحدہ کی طرف رجوع کریں اور اس سے دعا کریں کہ وہ آپ کی پریشانی  کو دور فرمائے'نیز اس سلسلہ میں وہ کریں جو رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے۔حدیث  میں ہے کہ آپ کو جب کوئی غم و فکر  لاحق ہوتا تو آپ  نماز پڑھنا شروع کردیتے ' نیز آپ نے ہمیں تعلیم دی ہے کہ غم وفکر کے وقت  ہم یہ دعا پڑھا کریں:

((لااله الا الله العظيم  الحليم ‘لااله الاالله رب العرش العظيم  لااله الاالله رب السموت  ورب الارض ورب العرش الكريم ) (صحيح البخاري ‘ الدعوات ‘باب الدعاء عند الكرب ‘ ح :٦٣٤٦ وصحيح مسلم ‘الذكر  والدعاء باب دعاء الكرب ‘ ح :٢٧٣)

’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت  ہی بزرگ  اور بڑا  ہی بردبار ہے۔اللہ  کے سوا کوئی معبود  مہیں جو عرش  عظیم کا  رب ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمین کامالک ہے اور عرش کریم کا مالک ہے۔‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص205

محدث فتویٰ

تبصرے