سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حدیث (وَسَلَّمَ : " يَتْبَعُ الدَّجَّالَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَيْهِمُ السِّيجَانُ) کی تحقیق

  • 10606
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1766

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ميں نے مشکوة شريف كی جلد سوم مكتبہ دارالاشاعت سے چھپی ہوئی کے صفحہ نمبر ٤٦ پر حدیث پڑھی:

"5254 وعن ابي سعيدن الخدري قال قال رسول الله صلي الله عليه وسلم يتبع الدجال من امتي سبعون الفاعليهم السيجان رواه في شرح السنه"

"ابو سعيد خدري كہتے ہیں رسول الله صلی الله عليہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے ستر ہزار آدمی جن کے سروں پر سبز چادریں پڑی ہوں گی دجال کی اطاعت قبول کر لیں گے."

اسکی سند اور اور صحت درکار ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان الفاظ سے مروی یہ روایت سخت ضعیف اور ناقابل احتجاج ہے ،حدیث کے الفاظ اور سند یہ ہیں-

أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ الطَّاهِرِيُّ ، أَنَا جَدِّي عَبْدُ الصَّمَدِ الْبَزَّازُ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْعُذَافِرِيُّ ، أَنَا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَتْبَعُ الدَّجَّالَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَيْهِمُ السِّيجَانُ " .(شرح السنۃ:4198)

ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

میری امت میں سے ستر ہزار ایسے افراد دجال کی پیروی کریں گے،جن پر سبز چادریں ہوں گی

(الضعیفہ: 20825)اسنادہ ضعیف جدا۔)

اس روایت کی سند میں ابوہارون عمارہ بن جوین عبدی متروک وکذاب راوی ہے۔(التقریب)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ